ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 4نئے بحری جہاز امپورٹ کرنے کا فیصلہ
کراچی : ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیئرمین پی این ایس سی سلطان چاولہ نے کہا ہے کہ جہاز آرڈر کرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے بیجنگ روانہ ہورہی ہے جہاں خریداری کی شرائط کی طے کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جہازکی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہوگی۔ پہلا جہاز تقریباً ایک سال بعد مل سکتا ہے جب کہ دیگر بعد میں ملیں گے۔ چیئرمین پی این ایس سی نے مزید کہا کہ نئے جہازوں سے پی این ایس سی کارگو ترسیل کی صلاحیت چالیس فیصد بڑھ جائےگی جب کہ 2 پرانےجہاز 8 ارب روپے میں بیچنےکے لیے بولی لگائی جائے گی
