بنوں میں چیک پوسٹ پر حملہ ، 12جوان شہید
کوہاٹ : بنوں میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں بارہ جوان شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی۔دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے ۔ اس دوران ایک بمبار نے خود کو اڑا لیا جس سے بارہ شہادتیں ہوئیں ۔ شہدامیں پاک فوج کے 10 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شامل ہیں ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔ داخلہ نہ ہونے کی وجہ سے بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی ۔ خود کش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔
