عمران خان کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی ضمانت
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی ضمانت منظور کرکے بڑا ریلیف دےدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے ضمانت منظور کی ۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے۔ دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت کرنا ہے، ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔اس سے قبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے ۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورونے تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے 2018 سے 2022 کے دوران اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں بیرون ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر حاصل کیے اور پھر ان تحائف کو چھ لاکھ 35 ہزار ڈالر میں فروخت کیا۔
