ایپکس کمیٹی کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد :ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس میں جہاں سکیورٹی کے امور زیر غور آئے ہیں وہیں چوبیس نومبر کے پی ٹی آئی کے اجلاس کا بھی تذکرہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک اہم رکن نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ایک انگریزی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسئلہ اٹھایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرتےہیں ، یہ کیسے وزیر اعلیٰ ہیں جو پشاور سے اسلام آباد تک احتجاج کی قیادت کرتے ہیں ۔ اس پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے قدرے دھیمے لہجے میں اپنی پارٹی کو درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا اور واضح کیا کہ عمران خان بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے اور ہمارے کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رہا کیا جانا چاہیے ۔
