تازہ ترینخاص خبریں

آئینی بنچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

اسلام آباد:آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس پر رجسٹرار آفس کےا عتراضات عائد کئے گئے تھے ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کیس میں درخواست گزارنہ آئے ۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا۔

 آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کےلیے مقررہوئی تھی ۔ یہ درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا بھی گرین سگنل ملا جس کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدت بڑھا کر 5سال کرنے کی منظوری دی گئی ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کا بل منظور ہواتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *