عالمی خبریں

بائیڈن جاتے جاتے جنگ کی آگ مزید بھڑکا رہےہیں ، پیوٹن

ماسکو : روسی صدر نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل روس پر استعمال کرنے کی اجازت دینا امریکا کو براہ راست جنگ میں شریک بنانے کے مترادف ہے۔ یہ جاتے جاتے امریکا کو جنگ میں پھینک رہے ہیں ۔ روس نے میزائل پالیسی میں تبدیلی کو امریکی صدر جوبائیڈن کی روس یوکرین تنازع بڑھانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو روسی علاقوں پر حملے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کے فیصلے سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ جائے گی ۔ صدر بائیڈن جاتے جاتے معاملات خراب کرکے جارہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *