بابر اعظم کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
ہوبارٹ : بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔
پاکستانی بیٹر نے پیر کو ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور ساتھ ہی اس فارمیٹ میں وہ رنز کے اعتبار سے کوہلی سے آگے نکل گئے۔ فہرست کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ روہت شرما 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4231 رنز بناکر اس فارمیٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ بابر اعظم 126 میچز کھیل کر 4192 رنز بناکر اس فہرست میں دوسرے جبکہ کوہلی 125 میچز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اس طرح ان تینوں کھلاڑیوں میں بظاہر معمولی فرق ہے مگر دلچسپ امریہ ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اس طرح کنگ بابر کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ با آسانی روہت شرما کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے اور دنیائے ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن جائیں گے ۔
