ریاض میں فیشن شو، اختتامی کنسرٹ میں جینیفر لوپز، سیلین ڈیون سمیت کئی عالمی گلوکاروں کی شرکت
ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیشن شو نے دھوم مچا دی ہے اور سوشل میڈیا پر قبضہ کرلیا ہے ۔ اس فیشن مشو میں جینیفر لوپز سمیت دیگر عالمی گلوکاروں نے پرفارم کیا ۔ ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کی شاندار پرفارمنسز سے شرکا لطف اٹھاتے رہے ۔
یہ فیشن شو ریاض سیزن کے سالانہ تفریحی فیسٹیول کے دوران ہوا ہے ۔ لبنانی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ 300 سے زائد دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے گئے ۔ اختتامی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر اپنے منفرد انداز میں کیٹ واک کی جسے لائیو نشر کیا گیا۔ جینیفر لوپیز، سیلین ڈیون، نینسی اجرم، عمرو دیاب اور کیملا کابیلو جیسے معروف گلوکاروں نے کنسرٹ میں شرکت کی اور دنیا کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس گرینڈ فیشن شو کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس پر سب حیران ہیں اور حیرت میں مبتلا ہیں کہ مغربی طرز زندگی اب باقاعدہ طور پر سعودی عرب میں دستک دے چکی ہے ۔
