عالمی خبریں

نیٹ فلیکس باکسنگ ایونٹ کےدوران ڈاؤن ، دنیا بھر سے شکایات

ٹیکساس : نیٹ فلکس باکسنگ ایونٹ کے دوران جواب دے گیا جس سے لائیو میچ دیکھنے والے شائقین غصےسے بھر گئے ۔ ایکس پر نیٹ فلیکس ڈاؤن کا ٹرینڈ بن گیا۔ نیٹ فلکس پر جمعہ کے روز مائیک ٹائسن اور جیک پال کے درمیان باکسنگ کا میچ لائیو نشر کیا گیا۔ ٹیکساس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے سے پہلے ہی ویڈیو کے معیار میں خرابی کی شکایات آنے لگیں اور جیسے ہی میچ شروع ہوا سروس معطل ہو کر رہ گئی ۔  صرف امریکہ میں ہی نیٹ فلکس کے ڈاؤن ہونے کی 80 ہزار سے زائدشکایات ریکارڈ کی گئیں ۔ ماہرین کے مطابق زیادہ بڑی تعداد میں صارفین کے آنے سے ممکنہ طور پر سروس ڈاؤن ہوئی ۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *