بھارتی ریاست اترپردیش کے ہسپتال میں آتشزدگی ، 10نوزائیدہ بچے جاں بحق
ممبئی :بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے دس بچے ہلاک جبکہ سولہ شدید زخمی ہو گئے ۔ رپورٹس کے مطابق آکسیجن مشین میں خرابی کے باعث آگ لگی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ نئی دہلی کے جنوب میں تقریباً 450 کلومیٹر دوری پر واقع شہر جھانسی میں لکشمی بائی میڈیکل کالج کا پورا وارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو کیے گئے نوزائیدہ بچوں کو متعلقہ وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں ان میں سے بھی کچھ بچوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ اتر پردیش کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ پرجیش پاٹھک کے مطابق جھلس جانے والے سات بچوں کی شناخت ہو چکی ہے ۔ تین کی شناخت نہیں ہو پائی ۔
