خاص خبریں

برطانوی وزیر خارجہ  نے عمران خان کی گرفتاری کوپاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا

لندن : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندورنی معاملہ قرار دے دیا ہے ۔  ساتھ ہی کہا ہے کہ انہیں عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کے اشارے نہیں ملے ۔ ڈیوڈ لامے نے 16 اکتوبر کو رکن پارلیمنٹ کم جانسن کے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر تشویش  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کےخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلتا ہے تو اس کی شفافیت پر ضرور سوال اٹھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی ہم پاکستان کو بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری، بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے کا کہیں گے ۔ منصفانہ ٹرائل، قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک کی تلقین بھی کی جانی چاہیے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *