تازہ ترین

چوبیس نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے ، نواز شریف

لندن : مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگومیں نواز شریف نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے ناکام رہیں گے ۔ نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے جہاں مریم نواز نےاپنے گلے کا چیک اپ کروایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *