قلات میں چیک پوسٹ پر حملہ ، 7سکیورٹی اہلکار شہید، 15زخمی
کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے قلات کی شاہ مردان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سات سکیورٹی اہلکار شہید ، پندرہ زخمی ہو گئے ۔ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پرمنظم حملہ کیا۔ واقعے کے بعد فورسزنے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ہے ۔اس سے قبل 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی ۔ کالعدم بی ایل اے کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔
