سوات کا موسم بدلنے لگا، مہوڈنڈ میں پہاڑی تودہ گر گیا، 100کے قریب سیاح پھنس گئے ، کار دریا میں گرنے سے دو افراد جاں بحق
سوات ( ہارون سراج) سوات کے سیاحتی مقام مہوڈنڈ میں پہاڑی تودہ گرنے سے مہوڈنڈ ٹو کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تیس سے پینتیس جیپ دوسری سائیڈ پر پھنس گئی ہیں
گاڑیوں میں 80 سے 100 کے قریب سیاح موجود ہیں ۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے ۔ ادھر سوات کالام روڈ پر گاڑی دریامیں جا گری جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اسی طرح کالام روڈ پرایک اور کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی ۔ کار سوار مینگورہ شہر کی طرف جارہے تھے ۔ زخمیوں کو مدین سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
