تازہ ترینخاص خبریں

غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا

کراچی : پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ دو ہزار بائیس تک پاکستان غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے ممالک کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل نہیں تھا۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے اکتوبر 2022 کے دوران غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں  ہولناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ 2023 کے وسط تک پاکستان پانچواں بڑا ملک بن گیا، دسمبر 2023 تک 8778 افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی دبئی، مصر اور لیبیا کے ذریعے یورپ جانے والا نیا راستہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس راستے سے 2023 کی پہلی ششماہی میں 13 ہزار پاکستانی یورپ پہنچے اور 10 ہزار افراد واپس نہیں آئے ۔  این سی ایچ آر نے اپنی سفارشات میں کہا کہ غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *