تازہ ترین

کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے ، آرمی چیف

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دنیا میں امن و استحکام کے لیے ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،دنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیش نظر غیر ریاستی عناصر کا اثرورسوخ بڑھ رہاہے ۔ عالمی سطح پر مذہبی، فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات بھی بڑھ رہی ہے ۔ پرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی سطح پر ایک بڑا چیلنج ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے ۔ پاکستان دنیا بھر میں امن کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *