خاص خبریں

پنجاب میں سموگ کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

لاہور :لاہور میں سموگ کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی ۔ پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی لگا دی ۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔ صورتحال بہت گھمبیر ہوگئی ہے ۔ لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، دونوں شہروں میں ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ ہیلتھ ڈیسک اور اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے سوا باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں ۔ بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں بدل چکی ہے ۔ اس سلسلے میں سکولوں، کالجز کی چھٹیوں میں توسیع کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *