تازہ ترینخاص خبریں

ضلع ہرنائی میں فورسز کا آپریشن  ، تین دہشت گرد ہلاک ، دستی بم حملے میں میجر اور حوالدار شہید

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں  سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک میجر اور حوالدار شہید ہوگئے جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملنے پرکارروائی کی گئی ۔ فوری طور پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کا آغاز کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے اس دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سیکیورٹی فورسز کی اگلی گاڑی پر پھٹ گیا۔جس سے پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید ہوگئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *