سائنس اور ٹیکنالوجی

  سائنسدانوں نے دماغ کے خلیوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا

ٹورنٹو : کینیڈا کے سائنس دانوں نے دماغ کے خلیوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے کا ایک طریقہ دریافت کر لیا ہے ۔ یہ طریقہ ممکنہ طور پر الزائمرز جیسی اعصابی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ ستارے نما ایسٹرو سائٹس دماغی خلیوں کی ایک ایسی قسم ہے جو اعصاب کی حفاظت کا کام کرتی ہے ۔ یہ معلومات کو آگے بڑھانے میں اہم ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جیسے جیسے الزائمرز بیماری جگہ بناتی ہے ان خلیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے بالخصوص دماغ کے ان حصوں میں جو یادداشت کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

مک گل یونیورسٹی کے نیورو سائنٹسٹ کے مطابق اعصابی کیفیات کا علاج کرنے کے لیے دماغی خلیوں کے ٹرانس پلانٹ ایک پُر عزم اور دلچسپ لائحہ عمل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *