عالمی خبریں

حزب اللہ کے تازہ حملے میں 6اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت: لبنان میں حزب اللہ کےساتھ جاری لڑائی میں مزید 6 اسرائیلی فوجی مارے گئے ۔ اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ایک کیپٹن سمیت 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی سرحدی علاقوں میں جاری کارروائیوں میں مزید توسیع کرنے کا اعلان ہونے کے بعد یہ اسرائیل کا پہلا بڑا فوجی نقصان ہے ۔ ایک سرحدی گاؤں میں واقع عمارت میں کارروائی کے دوران حزب اللہ کے جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *