عالمی خبریں

چار گرل فرینڈز، ایک بیوی ، دو بچوں کو ایک ہی گھر میں رکھنے والا چینی گرفتار

بیجنگ : چین میں ایک ایسا شخص گرفتار ہواہے جو چار سال تک اپنی چار گرل فرینڈز اور بیوی کو بے وقوف بناتا رہا۔ اس شخص نے چار سال تک اپنی چار گرل فرینڈز کو ایک ہی گھر میں رکھا اور ایک دوسرے کو پتہ بھی نہیں  چلنے دیا۔ چینی شہری کے دو بچے تھے ۔ چین کے شمال مشرقی صوبے جِیلِن سے تعلق رکھنے والے چینی شخص نے اس سب کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا۔ غریب گھرانے میں پیداہونے والایہ شخص اپنی گرل فرینڈز کو جھوٹے خواب دکھاتا رہا ۔ تمام گرل فرینڈز نے اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے پولیس کو بیانات ریکارڈ کرا دیئے کہ کیسے یہ شخص انہیں پاگل بناتا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *