عمر رسیدہ ڈائریکٹر نے تعلقات استوار کرنے کا کہا ، اداکارہ اریج چوہدری کا انکشاف
کراچی :مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عمر رسیدہ ڈائریکٹر نے انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کیا تھا ۔
اریج چوہدری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ شوبز انڈسٹری میں جیسا نظر آتا ہے ویسا نہیں ۔ لوگ شارٹ کٹ ڈھونڈتے ہیں مگر ساتھ ہی اچھے لوگوں کی بھی کمی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ برے ہی ہوتے ہیں جو باقی بیس فیصد کو بدنام کرتے ہیں ۔ ایک برانڈ نے ان سے فوٹوشوٹ کے لیے رابطہ کیا لیکن مذکورہ برانڈ کے کوآرڈینیٹر نے بھی انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا اور الٹے سیدھے پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے ۔
