کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی 20میں 29رنز سے شکست دے دی

سڈنی : تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہی مشکل ثابت ہوا۔ بارش کی وجہ سے سات اوورز تک محدود میچ آسٹریلیا کے نام رہا۔ گابا کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ 7 اوورز کے میچ میں پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔ جیک فریزر میک گرک 9 اور میٹ شارٹ 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ گلین میکسویل نے 19 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ 10 بناکر آؤٹ ہوئے تاہم مارکس اسٹونیس21 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی۔ صاحبزادہ فرحان 8، عثمان خان 4، بابراعظم 3، آغا سلمان 4 جبکہ کپتان محمد رضوان اور عرفان خان نیاری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *