آس پاسپاکستان

آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ لاش برآمد، ہسپتال کا ایم ایس اور عملہ غائب

سیالکوٹ ( خضر شیخ ) سیالکوٹ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ہولناک واردات کا انکشاف ہوا ہے ۔ آپریشن تھیٹر میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ برہنہ حالت میں ملنے والی لاش چار روز پرانی لگ رہی ہے ۔ مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کی عمر بائیس سے تئیس سال ہے ۔ پولیس  نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے جس کے بعد صورتحال واضح ہوگی ۔ واقعے کے بعد پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ، ایم ایس سول ہستپال و دیگر عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہو گئے ہیں ۔  انتظامیہ واقعے پر موقف دینے سے انکاری ہے ۔ جس سے شکوک وشبہات پیدا  ہو رہے ہیں کہ لڑکی کو کس نے قتل کیا اور لاش آپریشن تھیٹر سے کیسے ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *