تازہ ترینخاص خبریں

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہا ہے  جس کے باعث  15نومبر تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ 15سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر بھی برف باری بھی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے ساتھ ساتھ دیر ،سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات اور  کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش سے اسلام آباد، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی ہوگی۔ فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہوگا جب کہ بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *