آس پاس

راؤنڈ روڈ پرقاسم گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں بااثر سیاسی شخصیت سے پلاٹ خریدنا مہنگا پڑ گیا

رائےونڈ: رائیونڈ میں قاسم گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی خریداری درد سر بن گئی ۔ شہریوں کو بااثر سیاسی شخصیت سے پلاٹ خریدنا مہنگا پڑ گیا ۔

جمیل منج اور سوسائٹی مینجر وقار عظیم کا 10 مسلح افراد سمیت شہریوں پر تشددکا واقعہ رپورٹ ہوا ہے ۔ جنرل سیکرٹری لاہور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دس افراد پر تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پلاٹس کی مکمل رقم کی ادائیگی کے بعد جگہ کا مطالبہ کرنے پر جنرل سیکریٹری لاہور پاکستان پیپلز پارٹی رانا جمیل احمد منج اور سوسائٹی مینجر سمیت دس  مسلح افراد نے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

تھانہ سٹی رائیونڈ میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مدعی مقصود نامی شہری سمیت دیگر متاثرین کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز قبل رائیونڈ میں قاسم گارڈن نامی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رانا جمیل احمد منج سے پلاٹس خریدے تھے جس کی مکمل رقم کی ادائیگی کر دی لیکن رانا جمیل احمد منج نے فراڈ کی نیت سے سوسائٹی کا نام تبدیل کر کے پوش ہاؤسنگ سوسائٹی رکھ دیا ۔

سائلین کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اپنی ادا شدہ رقم کے مطابق اپنے پلاٹس کی جگہ کا مطالبہ کیا ہے تو رانا جمیل احمد منج نے نشاندہی کے لیے ہمیں بلوایا اور سوسائٹی آفس میں سوسائٹی مینجر وقار عظیم سمیت 10 نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہاں سے بھاگ جاؤ کوئی پلاٹس وغیرہ نہیں ہیں۔ دوران تشدد موبائل فون سمیت نقدی نو لاکھ روپے بھی چھین لیے۔  

سائلین کا کہنا ہے کہ ملزم با اثر سیاسی شخصیت ہے آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیں اور وزیراعلی پنجاب محترمہ نواز شریف صاحبہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ہماری ادا شدہ رقم کے مطابق پلاٹس دلوائے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *