خاص خبریں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی: توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔ دونوں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے اٹھارہ نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے ۔عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔ نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں تیرہ  جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور  ان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، تحائف کم قیمت پرحاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *