پاکستانتازہ ترین

کراچی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی: ایف آئی اے  نے شہر قائد سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ پکڑ لیا۔ ایف آئی اے کے عملے نے کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم کے قریب ایک بنگلے پر چھاپہ مارا جہاں کرنسی ضبط کر لی گئی ۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران بنگلے سے فرضی کاروباری اداروں اور افراد کی دستخط شدہ 22 چیک بکس، 47 لاکھ پاکستانی کرنسی، 6 ہزار روپے سعودی ریال، 6180 تھائی بھات، 22950 درہم اور 450 امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئےہیں ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ بنگلے سے پے آرڈرز کی فوٹو کاپیوں کا بڑا ذخیرہ، حوالہ ہنڈی کے لیجرز، 3 موبائل فون اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ 

حکام کے مطابق بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا بڑا دھندا چلانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ حوالہ ہنڈی کا خفیہ نیٹ ورک چلانے والے کئی افراد فرار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *