اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل
کراچی : چند روز قبل کراچی میں ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر اب اچانک اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر سے 28 اکتوبر کے حکم نامے کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پہلے انہیں کیوں عہدے سے ہٹایا گیا اس کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی ۔ اسی طرح انہیں عہدے پر بحال کرنے کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آسکیں ۔ ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوارکوکمشنرآفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانےپر معطل کیاگیاتھا۔ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔
