بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ کا تحفہ دے دیا
سڈنی : بابر اعظم نےعثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کی ہے۔ جسے آسٹریلوی میڈیا نے نمایاں کوریج دی ہے ۔ اس موقع پرعثمان خواجہ نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے لیے عطیا ت جمع کر رہے ہیں۔ بابراعظم نےاپنی ٹیسٹ جرسی دی ان کا شکر گزار ہوں ۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے عظیم کرکٹر ہیں ۔ میں خود ان کا بڑا مداح ہوں ۔ دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ عثمان بھائی سے میں رابطے میں رہتا ہوں ، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے ، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔بابر کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نے ان کی فاؤنڈیشن کے لیے کچھ کیا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میری چھوٹی چیز سے اگر فائدہ ہوتا ہے تو یہ میرے لیے آنر ہے،میری طرف سے عثمان خواجہ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
