تازہ ترین

آئی ایم ایف پاکستان میں منی بجٹ لانے کی تجویز سے پیچھے ہٹ گیا

اسلام آباد : آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات  کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ منی بجٹ نہیں لایا جائےگا۔ ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب برقرار رہے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلزٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا۔ آئی ایم ایف مشن اورمعاشی ٹیم میں مذاکرات ہوئے ۔ وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف مشن کے درمیان مقامی قرض پر گفتگو ہوئی ۔ وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو مقامی قرض پربریفنگ دی اورصورتحال اور اہداف پر بات کی ۔ اس موقع پر آئی ایم ایف حکام نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کی آپشن پر غور نہیں کیا اور پاکستانی حکام پر واضح کر دیا کہ عالمی مالیاتی ادارہ مزید ٹیکس  کے حق میں نہیں ۔   

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *