الیکشن کمیشن نے پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں جماعتوں کو نشان الاٹ کر دیئے
شیخوپورہ ( اپنے نمائندے سے ) الیکشن کمیشن پی پی ایک سو انتالیس کے ضمنی الیکشن کےلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا طاہر اقبال کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی کو مور کا نشان آلاٹ ہو گیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے علامہ محمد فاروق الحسن کو کرین کا نشان ، آزاد امیدوار میاں عبدالرؤف کو حقے کا نشان الاٹ کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں NA 114 اور pp139 سے مسلم لیگ ن کے رانا تنویر نے سیٹ جیتی تھی۔


رانا تنویر کی جانب سے pp139 کی سیٹ چھوڑنے کے بعد ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے رانا افضال نے سیٹ جیتی تھی۔ رانا افضال کی وفات کے بعد اب اس حلقہ میں تیسری بار انتخابات ہو رہے ہیں۔ ضمنی انتخابات پانچ دسمبر کوہونگے ۔
