سیالکوٹ میں سسرالیوں نے بہو کی لاش کے ٹکڑے کر کے نالےمیں پھینک دیئے
سیالکوٹ (خضر شیخ، نمائندہ سیالکوٹ) ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم اور سفاکیت کا شکار ہو گئی ۔ سیالکوٹ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی مرلاں میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار کر لاش کے ٹکڑے کرکے نالہ “ایک” میں پھینک دیئے۔ پولیس کےمطابق گزشتہ روز پانچ افراد کے خلاف زارا نامی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔ زارا کی شادی 6 سال قبل قدیر احمد کے ساتھ کوٹلی مرلاں میں ہوئی ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق زارا کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اورسسرالی ہروقت اس سے لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔
وقوعہ کےروز قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر دیئے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ہے ۔ تفتیشی ٹیم نے دو ملزموں کو گرفتار کیا اور انکی نشاندہی پر زارا کی لاش کی باقیات نالے سے برآمد کرلیں ۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔
