تازہ ترین

بابا گورونانک کا 555واں جنم دن منانے کےلئے 3ہزاریاتریوں کی پاکستان آمد

لاہور: سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورونانک کا 555 واں جنم دن  منایا جارہا ہے جس کے لئے تین ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری کل واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ پاکستان سکھ گورودارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان وصوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ  تمام تر معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام واہگہ بارڈر پر مہمانوں کا استقبال کرینگے اور بہترین سہولتوں کے ساتھ مہمانوں اپنے پروٹوکول میں لے کر ننکانہ صاحب لے جائیں گے ۔ بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب پندرہ نومبر کو گوردواہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ اس کے بعد یاتری کرتار پور بھی جائیں گے ۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کو بہترین طبی، رہائشی و سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *