وزیر اعظم شہباز شریف کی باکو میں موسمیاتی تبدیلی مذاکرے میں شرکت
باکو : وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور تفصیلی خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کے چینلجز سے نمٹنے کے حل پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29کانفرنس کے دوران گول میز مذاکرے سے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔
