تازہ ترین

تین سال کے دوران 4ہزار بھکاریوں کو دنیا بھر سے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں  انکشاف ہوا ہے کہ تین سال کے دوران مختلف ممالک سے چار ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس ڈی پورٹ کیا گیاہے ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ کے کیسز پرتفصیلی بات کی گئی ۔  ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے تین سال میں بیرون ملک سے چار ہزار بھکاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس بھیجا گیا، کچھ منظم گینگز ان بھکاریوں کو باہر بھیجتے ہیں جو ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔  ہم نے چار سو کے قریب لوگوں کو آف لوڈ کیا، دو گینگز کو ہم نے گرفتار کیا ہے جو بھکاریوں کو بیرون ممالک بھیجتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *