کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے لئےبھارت کے نہ آنے پر ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

دبئی :آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے بھارتی ٹیم نے آنے سے انکار کیا ہےجس کے بعد چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ رہا ہے ۔ بھارت نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی ہے مگر پی سی بی نے سخت موقف اپناتے ہوئے بھارتی بورڈ کو وضاحتی خط لکھ دیاہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے نہ آنے کی وجہ کیا ہے ؟ کرکٹ ماہرین کےمطابق بھارتی انکار کی صورت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔ بھارتی بورڈ اور آئی سی سی اصرار کررہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنائے تاکہ کچھ میچز دبئی ہو سکیں ۔ اب تک یو اے ای میں میچز کرانے کیلیے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے بھی پی سی بی کو ای میل کر دی ہے جس میں بھارتی موقف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں کھیلنا چاہتی ۔ ساتھ ہی ٹیم کے بھارت نہ آنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *