بغیر دانتوں والا نیب سب انجوائے کریں ، جسٹس محسن اختر کیانی کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار پر طنز کرتے ہوئے دلچسپ ریمارکس دیئے ہیں ۔ انہون نے نیب کو بغیر دانتوں والا ادارہ قرار دے دیا۔ ریمارکس دیئے کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں منگل کے روز ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے سوچ سمجھ لیا کرے اور یہ دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟
جسٹس محسن اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ۔
