سرحد پار بھی پاکستانی ڈرامے راج کر رہے ہیں، بشریٰ انصاری
کراچی : اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے پاکستان کے اداکار بہت با صلاحیت ہیں اور ان کا کوئی جوڑ نہیں ہے ۔ اگر سرحدیں نہ ہوتیں تو تمام پاکستانی وہاں راج کر رہے ہوتے ۔ بشریٰ انصاری نے پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار بھی پاکستانی ڈراموں کو پسند کیا جارہا ہے۔ ہمارے اداکار وہاں سپر ہٹ ہیں ۔ ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ڈرامے کی کہانی اور پروڈکشن اہم ہوتی ہے ، چاہے کوئی سادھے کپڑے پہنے یا بولڈ کپڑے اس سے فرق نہیں پڑتا، لوگوں کو مزہ تب آتا ہے جب اداکاری کمال کی ہو۔
