خاص خبریں

عمران خان سے ملاقات کے لئے آنے والی پی ٹی آئی قیادت زیر حراست

اسلام آباد : پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پانچ رہنما عمران خان سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ عمر ایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر، احمد بچھر ، صاحبزادہ حامد رضا کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقف اپنایا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے ۔ ان ارکان نے قانون کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے اور یہاں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ یہ ارکان عمران خان سے ملنا چاہتے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *