اسرائیل کی غزہ پر ڈرون سے بمباری ، 20 فلسطینی شہید
اسرائیل نے صبح سویرے غزہ کے ایک سیف زون پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں ایک ٹینٹ میں قائم کیفے پر ڈرون سے حملہ کیا ۔ دو بار میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے ٹینک سے حملہ کردیا۔ کارروائی میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ میں اسپتال حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے بیشتر افرا د کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں اسپتال کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ۔ حملے میں اسپتال کے عملے کے 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
