خاص خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب کی کھل کر ایران کی حمایت ، اسرائیل کے خلاف بیان دے کر امریکا کو بھی سرپرائز

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حیرت انگیز طور پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان کردیا اور اسرائیل کو مظالم بند کرنے کا کہہ دیا، ساتھ ہی عالمی برادری پرواضح کردیا کہ اسرائیل کی جارحیت قبول نہیں ۔ ایسے میں یہ سعودی عرب کی پالیسی بھی واضح ہو گئی کہ وہ اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات نہیں بڑھا رہا۔ سعودی عرب نے  بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی سالمیت کے احترام کے لیے اسرائیل کو پابند کرے۔ سعودی عرب میں مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملے نے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کو خطرے میں ڈالاہے جو ناقابل قبول  ہے ۔ اسرائیل کی مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور بےحرمتی بھی قبول نہیں یہ واقعات شدید قابل مذمت ہیں  ۔ سعودی عرب میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سربراہان مملکت اور او آئی سی کے نمائندے بھی شریک ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *