پاک چین تعلقات خراب کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام دیں گے ، چین کا اعلان
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون بہت پائیدار ہے ۔ اسے کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ چینی تر جمان نےکہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت ہمیشہ کرتا رہے گا۔ بیرون ملک چینی شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کو ثابت قدمی کےساتھ دیکھا جائے گا۔ چین پاکستان تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اوردونوں ممالک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
لین جیان نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں ، چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا
