سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ایڈمن کے لئے “لائسنس” لازمی قرار دے دیا گیا

زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی نئی شرط کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس طرح زمبابوے پہلا ملک بن گیا ہے جہاں گروپ بنانے کےلئے حکومت سے اجازت لینا ہوگا۔ حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام گمراہ کن خبروں کو روکنے اور سوشل میڈیا کے احتساب کو بڑھانے کی جانب ایک قدم قرار دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کی حکومت کی جانب سے لائسنس کی مختلف فیسیں رکھی گئی ہیں جس کا تعلق گروپ کی نوعیت پر ہے۔ لائسنس فیس کا تعین 50 ڈالر سے 2500 ڈالر تک کیا گیا ہے۔ زمبابوے کی وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لائسنس کا طریقہ کار تشدد اور افراتفری کا سبب بننے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشان دہی کرنے میں مدد دے گا۔

لائسنسنگ پروسیس میں گروپ ایڈمنز کو نجی معلومات فراہم کرنی ہوگی، حکومت نے ملک میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے مزید بھی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *