حزب اللہ کے حملوں کا خطرہ ، نیتن یاہو نے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کر دیا
ٹورنٹو:اسرائیل پرحزب اللہ کے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ سے ان کو حملے کا کتنا خطرہ ہے ۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس میں دھماکوں اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔ان کے اعتراف کے بعد مغربی میڈیا نے تبصروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
