صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا کس نے لہرایا؟ پی ٹی آئی کا موقف سامنے آگیا
پشاور: صوابی جلسے میں امریکا کا پرچم لہرانے پر پی ٹی آئی کا موقف سامنے آگیاہے ۔ تحریک انصاف نے صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوابی جلسے میں امریکا کے جھنڈے کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی امریکا کا جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ صوابی جلسے میں پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا تھا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی تھیں مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں جس پر بہت ٹرولنگ کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں میں تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی جارہی ہے ۔
