عمران خان دہشت گردوں کو واپس لائے ، آج وہی لوگ حملے کررہے ہیں، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کو واپس لائے، آج وہی لوگ حملے کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اقبال کے افکار کو کس طرح پھیلایا جائے۔ معاشرے میں نفرتیں پیدا کی گئی ہیں ، جو کچھ کیا گیا وہ قوم کو نظر آرہا ہے ۔ بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا ہے۔ امت میں اتحاد تب پیدا ہوگا جب ہم میں اتحاد پیدا ہوگا۔فلسطین میں جو حالات ہیں، مجال ہے کہ گولڈ اسمتھ کا کوئی بیان آیا ہو۔ کیوں مذمت نہیں کی جاتی ؟ آپ فلسطین پر ظلم کرنے والوں کی لندن جا کر کمپین کریں۔ ہماری فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس ہوئی جو کہ انتہائی کامیاب رہی ۔ سب نے شرکت کی، کیا وجہ ہے کہ ایک جماعت نے اس میں شرکت نہیں کی؟ عمران خان کا نظریہ تباہ کن ہے ۔
