پاکستان

لاہور کا ارب پتی چور 15سال بعد گرفتار، کرکٹر عبد الرزاق کے گھر بھی واردات کا انکشاف

لاہور : لاہورمیں پولیس کے لئے درد سر بننے والے ایک ایسے چور کو گرفتار کیا گیاہے جس کی گرفتاری پر پولیس  نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے ۔ ملزم ارب پتی نکلا اور پندرہ سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار چور نے سابق کرکٹر عبد الرزاق کے گھر بھی واردات کا اعتراف کرلیا ۔ کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں 11 برس قبل چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم انکے گھر سے 88 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا۔

گرفتار چور بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کر چکا ہے۔ ملزم ماڈل ٹاون، ڈیفنس کے بنگلوں اور کوٹھیوں کوٹارگٹ کرتا تھا۔ اس کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *