خاص خبریں

کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا بمبارپلیٹ فارم کے کھلے مقام سے باآسانی داخل ہوا، ابتدائی رپورٹ

کوئٹہ : کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرخودکش دھماکے میں  جاں بحق افراد کی تعداد 25سےتجاوزکرگئی جبکہ پچاس افراد زخمی ہیں ۔ پولیس کےمطابق دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا۔ جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت اچانک خود کش بمبار نمودار ہوا اور خود کو اڑا لیا۔  دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق دھماکے میں ریلوے پولیس کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول جمالی اور ہیڈ کانسٹیبل بھورل خان شامل ہیں۔ کمشنرکوئٹہ نے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگرد واک تھرو کے راستے نہیں بلکہ اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے اندر آیا ہے۔   

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *