دنیا کے سب سے بڑے “انسانی پرچم” کا ریکارڈ پاکستان کے نام
لاہور : نیا ریکارڈ پاکستان کے دل، لاہور شہر میں بنایا گیا ہے ۔ لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا ڈالا۔ پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔ بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا۔ پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سات نومبر کو باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔ قومی پرچم کے دلکش فضائی منظر نے قوم کی آنکھوں کو نئی جلا بخش دی۔
